بریکنگ نیوز

بابر اعظم کی سنچری،پاکستان کی 8 وکٹوں سے فتح

نومبر 15, 2025 admin
بابر اعظم کی سنچری،پاکستان کی 8 وکٹوں سے فتح

 

بابر اعظم کی سنچری،پاکستان کی 8 وکٹوں سے فتح۔پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز بنائے۔ ابتدائی چار وکٹیں 98 رنز پر گر گئیں، پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز کی شراکت قائم کی، جس میں وکرما نے 42 رنز بنائے۔ چھٹی وکٹ پر لیانگے اور مینڈس نے 73 رنز کی شراکت قائم کی، مینڈس 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ لیانگے نے 54 رنز کی اننگز مکمل کی۔ آخری اوورز میں ونندو ہسارانگا نے 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 288 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث روف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مستحکم آغاز کیا، پہلی وکٹ پر فخر زمان اور صائم ایوب نے 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد فخر زمان 78 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ پیش کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی۔ بابر اعظم نے 102 رنز اور محمد رضوان نے 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے 49 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی نے کپتانی کی۔

بابر اعظم نے اس میچ میں پاکستان کے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔