سری نگر،نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اُٹھی، جسے بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں دھماکا.
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ امکان بھی موجود ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد پاکستان سے کشمیر منتقل کیا گیا ہو۔ pic.twitter.com/1MUcJzRO4l— Afghan Journalist (@Afghan0344) November 14, 2025
انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، تاہم حتمی اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی پولیس اسٹیشن کے اندر شدید تباہی کی اطلاعات دی ہیں۔
حکام دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
