بریکنگ نیوز

چیف جسٹس امین الدین خان سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

نومبر 14, 2025 admin
چیف جسٹس امین الدین خان سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

 

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ اہم تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، ججز، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی، جس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون نے جاری کیا۔ جسٹس امین الدین خان اس سے قبل آئینی بنچ کے سربراہ تھے اور 30 نومبر کو ریٹائر ہونا تھا۔

چیف جسٹس امین الدین خان سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس امین الدین خان سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

دوسری جانب وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت میں مجموعی طور پر 6 ججز تعینات ہوں گے، جن میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان سے جسٹس روزی خان شامل ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ کو بھی آئینی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صحت کے مسائل کے باعث جسٹس مسرت ہلالی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پہلے مرحلے میں 3 ججز نے حلف اٹھایا جن میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔ ان سے چیف جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔