بریکنگ نیوز

فیصل ممتاز راٹھور کی زندگی اور سیاسی سفر پر ایک نظر

نومبر 14, 2025 admin
فیصل ممتاز راٹھور کی زندگی اور سیاسی سفر پر ایک نظر

 

فیصل ممتاز راٹھور کی زندگی اور سیاسی سفر پر ایک نظر

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو برسوں سے خطے کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ان کے والد نے آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1975 میں سینئر وزیر، 1990 میں وزیراعظم، 1991 میں اپوزیشن لیڈر اور 1996 میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی رہے۔ فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر کے طور پر فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کا خاندان پیپلز پارٹی کے ابتدائی قیام اور مضبوط سیاسی بنیادوں میں شمار ہوتا ہے۔

سیاسی سفر
فیصل ممتاز راٹھور نے 2006 میں حلقہ ایل اے-17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار انتخابی میدان میں قدم رکھا۔ 2011 میں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وزیر اکلاس اور وزیر برقیات کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

2021 میں وہ دوبارہ ایوان کا حصہ بنے اور ایک فعال اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔ 2023 میں چوہدری انوارالحق کی اتحادی حکومت میں انہیں وزیرِ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا قلمدان دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے قابل اعتماد اور قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔

ایوان کی موجودہ پارلیمانی صورتحال
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مجموعی نشستیں 53 ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن محمد اقبال اس وقت برطانیہ میں موجود ہونے کے باعث ووٹنگ میں شامل نہیں ہو سکیں گے، جس کے بعد ایوان کی مؤثر تعداد 52 رہ جائے گی۔