کرک:سی ٹی ڈی مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک
کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔ مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی تنصیبات پر حملے سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
