بریکنگ نیوز

صدر نے27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے

نومبر 13, 2025 admin
صدر نے27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے

صدر نے27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے-صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ ترمیم آئینِ پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔

27ویں آئینی ترمیم پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی تھی۔ بل پر صدارتی دستخط کے بعد سینیٹ کی جانب سے اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی تھیں۔ ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔

جے یو آئی (ف) کے ارکان نے بل کی مخالفت کی جبکہ پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ووٹنگ کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترمیم کی منظوری کے بعد ملک میں عدلیہ کے ڈھانچے اور آئینی عدالت سے متعلق متعدد دفعات میں تبدیلیاں شامل کر لی گئی ہیں۔

#آئینی_ترمیم #27ویں_آئینی_ترمیم #صدر_آصف_علی_زرداری #قومی_اسمبلی #سینیٹ #پاکستان #Islamabad #PakistanNews #BreakingNews #Parliament #Constitution #Legislation #PoliticalUpdate #NewsUpdate