سپریم کورٹ کے 2 جج مستعفی ہو گئے-سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے ایک اور جج جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں 27 ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان پر سنگین حملہ ہے اور اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو کمزور کر دیا گیا ہے۔ ان کے بقول اس ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو دو الگ خطوط بھی لکھے تھے جن میں انہوں نے عدلیہ کی خودمختاری کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
#سپریم_کورٹ #جسٹس_منصور_علی_شاہ #جسٹس_اطہر_من_اللہ #استعفیٰ #27ویں_آئینی_ترمیم #پاکستان #اسلام_آباد #عدلیہ #آئین_پاکستان #سپریم_کورٹ_آف_پاکستان #BreakingNews #PakistanNews #Judiciary
#PoliticalUpdate #NewsUpdate
