تعلیمی اداروں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کالجز اور اسکولز میں مرکزی داخلے پر سخت چیکنگ ہوگی اور دیگر دروازے بند رہیں گے۔
طلبا اور عملے کے لیے شناختی کارڈز لازمی ہوں گے، اسٹیکرز کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سکیورٹی عملہ بڑھانے، ہنگامی تربیت دینے اور ہفتہ وار رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
