بریکنگ نیوز

افغان طالبان اور خوارج:اسلام کے نام پر انتہا پسندی بے نقاب

نومبر 13, 2025 admin
افغان طالبان اور خوارج:اسلام کے نام پر انتہا پسندی بے نقاب

افغان طالبان اور خوارج:اسلام کے نام پر انتہا پسندی بے نقاب- افغان طالبان رجیم اور فتنہ خوارج جیسے گروہ اسلام کے نام کا غلط استعمال کر کے اپنی انتہا پسندی اور تشدد کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ عناصر اسلام کے پرامن پیغام کو مسخ کر کے دہشت گردی، خودکش حملے اور مساجد کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں، جو نہ صرف مذہب بلکہ انسانی اقدار کے خلاف ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغان طالبان رجیم خود کو “امارتِ اسلامی” کہتی ہے، لیکن دوسری جانب ہندوتوا نظریے کے عناصر کے ساتھ روابط بڑھا رہی ہے۔ طالبان کے متعدد آفیشل اور غیر آفیشل اکاؤنٹس پر پاکستان کے خلاف دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ طالبان بھارت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، لیکن پاکستان میں جاری دہشت گردانہ کارروائیوں پر خاموش رہتے ہیں، جس سے ان کے دوہرے معیار اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

علمائے کرام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیشہ امن، عدل اور برداشت کا درس دیتا ہے، مگر طالبان اور انتہا پسند گروہوں نے اس پیغام کو مسخ کر کے نفرت اور بربریت کو فروغ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب دنیا کے لیے ضروری ہے کہ اسلام کے نام پر ہونے والی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حقیقت کو سمجھے، جو امن کے بجائے تباہی پھیلا رہی ہے۔

#افغانستان #طالبان #انتہا_پسندی #فتنہ_خوارج #اسلام #امن #دہشتگردی #سیکیورٹی #امن_اور_عدل #HumanRights #Peace #Extremism #Taliban #IslamicExtremism