امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم،بل منظور- امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کر لیا، جس کے بعد امریکہ کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا۔
ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے مخالفت کی۔ بل دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیا گیا ہے۔
عارضی فنڈنگ بل کی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن کا خاتمہ ہو گیا، اور حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے وفاقی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی۔
بل کے تحت غذائی امدادی سکیموں کی بحالی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول نظام کی دوبارہ فعالیت ممکن ہوگی۔
امریکی قانون سازوں کے مطابق یہ اقدام طویل مالی بحران اور وفاقی خدمات میں خلل کے بعد اٹھایا گیا، جس نے ملک بھر میں سرکاری اداروں کی کارکردگی پر اثر ڈالا تھا۔
#امریکہ #شٹ_ڈاؤن #کانگریس #اخراجاتی_بل #ڈونلڈ_ٹرمپ #وفاقی_حکومت #فنڈنگبل #USShutdown #USPolitics #BreakingNews
