بریکنگ نیوز

3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

نومبر 13, 2025 admin
3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے پہنچی جہاں انہیں جہاز سے ہی سٹیٹ گیسٹ لاؤنج منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا اور انہیں سری لنکا کی ٹیم کی طرح سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، جبکہ کل سے پریکٹس سیشن شروع ہونے کا امکان ہے۔

3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،زمبابوے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

تین ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی تھی، جس کے مطابق اب تمام میچز 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پہلے شیڈول کے مطابق مقابلے 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں ہونے تھے۔ پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ تمام متعلقہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

#تین_ملکی_سیریز #ٹی20سیریز #زمبابوےکرکٹ #پاکستان_کرکٹ #سری_لنکاکرکٹ #راولپنڈی #اسلام_آباد #پی_سی_بی #SportsNews #CricketUpdates #PakistanCricket