بریکنگ نیوز

ڈھاکہ یونیورسٹی میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے

نومبر 13, 2025 admin
ڈھاکہ یونیورسٹی میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے

ڈھاکہ یونیورسٹی میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یونیورسٹی کیمپس میں دو دیسی ساختہ بم پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے 12 نومبر کی رات اُس وقت ہوئے جب عوامی لیگ کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگیوں، قتلوں اور لوٹ مار پر مبنی ایک دستاویزی فلم کی نمائش ٹیچر-اسٹوڈنٹ سینٹر (TSC) کے سامنے جاری تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق بم سہروردی باغ کی سمت سے پھینکے گئے اورگزشتہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر زور دار دھماکے ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

طلباء نے واقعے کے خلاف کیمپس میں احتجاجی جلوس نکالا اور سکیورٹی میں ناکامی پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

پولیس اور یونیورسٹی کی پروکٹوریل باڈی کے ارکان فوراً موقع پر پہنچ گئے لیکن واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ڈھاکہ یونیورسٹی میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے

ڈھاکہ یونیورسٹی میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی دارالحکومت کے دھولائی پار میں ایک مسافر بس کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حالیہ دنوں میں ڈھاکہ میں بم دھماکوں اور آتشزدگیوں کے متعدد واقعات کے باعث شہریوں میں خوف اور غیر یقینی کی فضا بڑھ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تخریب کاری کے واقعات ڈھاکہ کے باہر سے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

#ڈھاکہ #ڈھاکہ_یونیورسٹی #بم_دھماکہ #دیسیبم #عوامی_لیگ #تشدد #احتجاج #سہروردی_باغ #بنگلہ_دیش #BreakingNews #DhakaUniversity #TSC #BangladeshNews