بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ

نومبر 10, 2025 admin
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ-ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے تھا۔

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے تھا۔

ابڑو نے مزید کہا کہ پچھلے سال ان کے خاندان کے 10 سے 15 افراد گرفتار کیے گئے لیکن پارٹی نے ان کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔ ترمیم کے بعد ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا گیا، اس لیے وہ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپنی نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کی درخواست بھی کی۔