بریکنگ نیوز

سینیٹر احمد خان جے یو آئی پارٹی سے فارغ

نومبر 10, 2025 admin
سینیٹر احمد خان جے یو آئی پارٹی سے فارغ

سینیٹر احمد خان جے یو آئی پارٹی سے فارغ۔یہ اقدام احمد خان کے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر کیا گیا۔

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام احمد خان کے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹر احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوں، بصورت دیگر ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور مولانا عبدالواسع کی سفارش پر کیا گیا۔

سینیٹر احمد خان بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے 9 اپریل 2024ء کو سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سینیٹ سے منظور ہو گئی، جس کے لیے حکومت کو مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور بعد ازاں استعفے کا اعلان کیا۔