بھارت،دہلی دھماکے سے لرز اُٹھا،9 ہلاک۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
🛑 HİNDİSTAN #SonDakika
🔥Yeni Delhi; patlama sonrası en az 9 ölü var pic.twitter.com/KNGkdNHq8T
— DÜNYA FREKANSI (@ECansabunc93820) November 10, 2025
دہلی فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے، جنہیں بعد ازاں قابو پا کر بجھا دیا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
