بریکنگ نیوز

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

نومبر 10, 2025 admin
فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

 

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

لوئر دیر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت نسیم شاہ گھر پر موجود نہیں تھے، جبکہ فائرنگ سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

نسیم شاہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق خاندان کی کسی سے دشمنی یا ذاتی تنازع نہیں ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔