بریکنگ نیوز

ٹانک:دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

نومبر 9, 2025 admin
ٹانک:دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ٹانک:دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید-فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ 

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں گاؤں محمد اکبر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ہیڈ کانسٹیبل شاہ نواز پر مسجد کے اندر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔