بریکنگ نیوز

ایران کی پاکستان،افغان طالبان میں ثالثی کی پیشکش

نومبر 9, 2025 admin
ایران کی پاکستان،افغان طالبان میں ثالثی کی پیشکش

ایران کی پاکستان،افغان طالبان میں ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

دورانِ گفتگو اسحاق ڈار نے افغان حکام کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور علاقائی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔