بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ میں پاکستان کی 4 قراردادیں منظور

نومبر 9, 2025 admin
اقوام متحدہ میں پاکستان کی 4 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان کی 4 قراردادیں منظور۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی پیش کردہ چار قراردادیں منظور کر لیں، جن میں ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی اور اعتماد سازی کے اقدامات شامل ہیں۔

پاکستان کی پہلی دو قراردادیں علاقائی سطح پر تخفیف اسلحہ اور ذیلی علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق ہیں، جن کا مقصد اقوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کو فروغ دینا اور تنازعات اور کشیدگی کم کرنا ہے۔

تیسری قرارداد روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق تھی، جسے 193 رکن ممالک میں سے 186 نے منظور کیا۔ پاکستان کی چوتھی قرارداد جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا دھمکی کے خلاف اقدامات کے تحفظ کے لیے پیش کی گئی تھی، جسے 123 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔

پاکستان کے مستقل مشن کے بیان کے مطابق یہ قراردادیں عالمی سطح پر جوہری اسلحہ کی تخفیف اور سلامتی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں۔