پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو صرف ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع نے 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ کا مظاہرہ کیا، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام
آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، جس میں کرس گرین 46 اور ایلکس روز 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جس سے ٹیم کو سیمی فائنل میں کامیابی حاصل ہوئی۔
اس فتح کے بعد پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا، جہاں شائقین کو دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
