بریکنگ نیوز

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

نومبر 9, 2025 admin
آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 27 رنز اسکور کیے، اور فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس گئے۔

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستان کی عمدہ بولنگ کے باعث 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو موقع دیا گیا۔

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

آخری ون ڈے،جنوبی افریقہ کو شکست،سیریز پاکستان کے نام

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے نام رہا تھا، تاہم تیسرے میچ میں فتح کے بعد سیریز پاکستان کے نام ہوئی۔