اسرائیلی فوج کی غزہ میں خفیہ سرنگوں کوختم کرنے کی ہدایت
اسرائیلی فوج نے غزہ کی تمام سرنگیں تباہ کرنے کا حکم دے دیا، مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری
غزہ/مغربی کنارے: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں جاری تھیں۔
ادھر صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ شجاعیہ میں قابض فوج نے ڈرون حملہ کرکے ایک بچے کو شدید زخمی کر دیا۔ مغربی کنارے میں بھی فوجی کارروائیاں نہ رک سکیں، اور رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ادارے کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مغربی کنارے میں 260 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔
