بریکنگ نیوز

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

نومبر 7, 2025 admin
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کے لیے اپنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

اعلان کے مطابق چاریتھ اسالنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ پاتھوم نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ٹیموں میں شامل کیے گئے ہیں۔

لاہیرو ادارا، سمارا وکراما، پوون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، جبکہ داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجاپکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی، جبکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 19 نومبر سے آغاز کرے گی۔