صرف آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت،باقی سب مسترد۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد صرف ایک تجویز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باقی تمام نکات مسترد کر دیے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلزپارٹی کے پاس آیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، تاہم ہم اس کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
🚨🚨🚨
پاکستان پیپلزپارٹی کا ائین کے ارٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کی حمایت کا اعلان pic.twitter.com/5Q1306A20A— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) November 6, 2025
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت نے آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں لانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، لیکن سی ای سی نے صرف اسی ایک ترمیم کی حمایت کی ہے۔ دیگر تجاویز اور این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پیپلزپارٹی نے مسترد کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے حوالے سے موقف یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی یقینی ہونی چاہیے۔ سی ای سی کا اجلاس نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا جس میں آئینی عدالت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
