چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ
وفاقی دارالحکومت: وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر انداز میں ذمہ دارانہ جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع
حکام نے واضح کیا کہ پاکستان اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ فائرنگ پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی۔ فائرنگ دراصل افغانستان کی طرف سے کی گئی تھی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا، اور اس کارروائی سے صورتحال پر مکمل قابو پا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پیپلزپارٹی کی27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری
وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے جبکہ افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے۔
