پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 270 رنز کاہدف-فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دوسرا ون ڈے میچ جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پوری اننگز کے دوران پاکستان نے 9 وکٹیں گنوا کر 269 رنز بنائے۔
سلمان آغا نے سب سے زیادہ 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز نے 59 اور صائم ایوب نے 53 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 28، بابر اعظم 11 اور حسن طلعت 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد رضوان 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی 1 اور فخر زمان صفر پر پویلین لوٹے۔ محمد وسیم جونیئر 12 اور نیسم شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر نے 4، نقابیومزی پیٹر نے 3 اور کوربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اب جنوبی افریقا کو پاکستان کو شکست دینے کے لیے 270 رنز بنانے ہوں گے۔
