پاک افغان مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں شروع ہوگا۔پاک افغان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات کا نیا دور آج استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں صرف اسی وقت پیش رفت ممکن ہے جب بات چیت مثبت ماحول میں ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا موقف واضح اور یکساں ہے: افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر کسی بھی قسم کے حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر سرحدی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو پاکستان اپنے تحفظ کے لیے جو اقدامات ضروری ہوں کرے گا۔
یاد رہے کہ پاک افغان مذاکرات کا پچھلا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جس میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے ایک بنیادی مطالبے پر کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
یہ مذاکرات خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ افغان طالبان دانش مندی سے عمل کریں گے۔
