بریکنگ نیوز

 پاکستان میں ایک اور سوزوکی ماڈل بند ہونے کا امکان

نومبر 5, 2025 admin
 پاکستان میں ایک اور سوزوکی ماڈل بند ہونے کا امکان

 پاکستان میں ایک اور سوزوکی ماڈل بند ہونے کا امکان۔پاکستان: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقامی گاڑیوں کی فہرست سے سوزوکی ایوری وی ایکس ماڈل کو خاموشی سے ہٹا دیا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق سوزوکی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ سے ایوری وی ایکس کی قیمت اور تفصیلات ہٹا دی ہیں، اور اب صرف وی ایکس آر ورژن دستیاب ہے۔ چند ہفتے قبل تک دونوں ماڈلز ویب سائٹ پر موجود تھے، لیکن اب بنیادی ماڈل کو ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی نے ایوری وی ایکس آر پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان کیا تھا، جس میں وی ایکس ماڈل کا ذکر نہیں کیا گیا، جس سے یہ قیاس مضبوط ہوا کہ محدود طلب کی وجہ سے یہ ماڈل بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوزوکی ایوری کو اکتوبر 2024 میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا تھا، جو سوزوکی بولان کے جدید، آرام دہ اور محفوظ متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اور خاندانی اور تجارتی دونوں استعمال کے لیے موزوں قرار پایا تھا۔

ابھی تک پاک سوزوکی نے ایوری وی ایکس ماڈل کی بندش یا اس کی وجوہات کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔