بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ کینٹین گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی

نومبر 5, 2025 admin
سپریم کورٹ کینٹین گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی

سپریم کورٹ کینٹین گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران دھماکے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینٹین کی چھت کے قریب کام کرنے والے افراد اچانک دھماکے کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں اور اندھیرا چھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور کینٹین سمیت کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی۔ دھماکے سے کینٹین کا فرنیچر شدید نقصان پہنچا۔

واقعے میں جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا اسپتال میں چل بسا۔ متعلقہ حکام دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔