پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی پاکستان نے فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کا 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنائے۔ اوپنرز کے درمیان 98 رنز کی شراکت داری رہی۔ پریٹوریس 57 اور کوئنٹن ڈی کوک 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر اہم بلے بازوں میں ٹونی ڈی زورزی 18، کپتان بریٹز 42 اور کاربن بوش 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
بیٹنگ میں پاکستان کے لیے سلمان علی آغا 62 اور محمد رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر رنز میں فخر زمان 45، صائم ایوب 39، حسین طلعت 22، بابر اعظم 7، حسن نواز 1 اور محمد نواز 9 شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے فریرا اینگیٹی اور کاربن بوش نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی اور انہوں نے ٹیم کی قیادت کو اعزاز قرار دیا۔
سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
