بریکنگ نیوز

حارث رؤف پر پابندی،فرحان اور سوریا کمار پر جرمانہ

نومبر 4, 2025 admin
حارث رؤف پر پابندی،فرحان اور سوریا کمار پر جرمانہ

حارث رؤف پر پابندی،فرحان اور سوریا کمار پر جرمانہ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف، بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنادی ہے۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ اُنہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے کے باعث انہیں دو معطلی پوائنٹس ملے، جس کے نتیجے میں حارث رؤف کو دو میچز سے معطل کردیا گیا۔

بیٹر صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس ملے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور کسی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔