اسلام آباد:سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے سے عمارت لرز اٹھی، واقعے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس کے باعث بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے بعد وکلا اور عملے کے ارکان عمارت سے باہر نکل آئے جبکہ امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی، پوری عمارت لرز اُٹھی۔۔!! pic.twitter.com/PLIP8hEn3W
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 4, 2025
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر چکی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کی نوعیت حادثاتی بتائی جا رہی ہے، تاہم تفتیشی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
