بریکنگ نیوز

پاکستان اور جنوبی افریقہ آج فیصل آباد میں آمنے سامنے

نومبر 4, 2025 admin
پاکستان اور جنوبی افریقہ آج فیصل آباد میں آمنے سامنے

پاکستان اور جنوبی افریقہ آج فیصل آباد میں آمنے سامنے

فیصل آباد: 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم 17 برس بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں نے پہلے میچ سے قبل بھرپور مشقیں کیں، جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اور قومی کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن بھی منعقد ہوا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، بابر اعظم کی فارم میں واپسی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹزکی نے کہا کہ فیصل آباد میں کھیلنے کا بے حد انتظار ہے، یہاں کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، کوشش ہوگی کہ بابر اعظم کو جلد آؤٹ کر کے پاکستان کو دباؤ میں لائیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے باقی میچز 6 اور 8 نومبر کو بھی فیصل آباد میں ہی کھیلے جائیں گے، تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔