بریکنگ نیوز

اسرائیلی فوجیوں کی درندگی دکھانے پرملٹری وکیل گرفتار

نومبر 4, 2025 admin
اسرائیلی فوجیوں کی درندگی دکھانے پرملٹری وکیل گرفتار

اسرائیلی فوجیوں کی درندگی دکھانے پرملٹری وکیل گرفتار

اسرائیلی فوج کی سابق اعلیٰ عہدیدار اور ملٹری وکیل میجر جنرل یفات تومر یروشلمی کو فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ وہ ویڈیو تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد اسرائیل میں شدید ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

میجر جنرل یفات تومر نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) میں چیف لیگل ایڈوائزر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ویڈیو لیک کے معاملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ان کی اچانک گمشدگی کے بعد پولیس نے تل ابیب کے ساحلی علاقے سے انہیں تلاش کرلیا اور بعدازاں حراست میں لے لیا۔

بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اسرائیل میں سیاسی تقسیم کی نئی علامت بن گیا ہے۔ دائیں بازو کے حلقے اسے فوج سے ’غداری‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ بائیں بازو کے ناقدین کے مطابق جنرل یروشلمی نے پہلی بار سچ سامنے لا کر اپنے عہدے کا حق ادا کیا۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ سے گرفتار کیے گئے فلسطینی مرد، خواتین اور بچوں کو اسرائیلی حراستی مراکز میں جسمانی و نفسیاتی تشدد اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا گیا — جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔