بریکنگ نیوز

پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش

نومبر 3, 2025 admin
پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش

پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش۔پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری قائم کرنے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں کمپنی نے صوبے میں لیپ ٹاپ کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز پیش کی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین اہم سافٹ ویئر انسٹال کیے جائیں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حب بنانا ان کی حکومت کا عزم ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر بھرپور کام کیا جا رہا ہے۔

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے بھی تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو متاثر کن قرار دیا۔