بریکنگ نیوز

افغانستان ہندوکش میں 6.3شدت کازلزلہ،20جاں بحق

نومبر 3, 2025 admin
افغانستان ہندوکش میں 6.3شدت کازلزلہ،20جاں بحق

افغانستان ہندوکش میں 6.3شدت کازلزلہ،20جاں بحق

مزار شریف: افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ مختلف حادثات میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار افراد  جاں بحق  ہوئے تھے۔