ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشددکرنے والانوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والا نوجوان گرفتارکرلیا گیا ہے۔
بگڑے نواجوان نے گزشتہ رات آئی ایٹ مرکز میں ہلڑ بازی، اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔
تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا
ملزم عاقب نعیم نے ایک قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا
ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کیلئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے
