بریکنگ نیوز

40ویں نصف سنچری،بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

نومبر 2, 2025 admin
40ویں نصف سنچری،بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

40ویں نصف سنچری،بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور: پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

بابر اعظم نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل بابر اعظم نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، تاہم ہوم سیریز کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے واپسی کے ساتھ ہی نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔