سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی وفات پا گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، وہ کچھ عرصے سے علالت کا شکار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ایک ہفتہ قبل گھر منتقل کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پی ٹی آئی رہنماملکی مفادمیں کام کریں،رانا ثناءاللہ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔
صدر مملکت نے ان کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پی پی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی مرحوم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
