بھارتی سازش ناکام بنا دی،جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستانی انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کی ایک اور دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنا دی۔
عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی مہمات شروع کیں اور اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے اسے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا۔
بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور دہشتگرد کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار#پاکستانی_ایجنسیز #اعجاز_ملاح #بھارتی_سازش #آپریشن_سندور#قومی_سلامتی #جاسوسی_ناکام #PakistanSecurity#IndiaSpyFail #NationalDefense #IntelligenceSuccess pic.twitter.com/9Hf0Mfyff2
— abs 24news (@abs24news_) November 1, 2025
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت دی۔ جب وہ یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کر دی اور بعد ازاں اسے بھارت جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ادارے اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں اور اعجاز ملاح کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں۔
