بریکنگ نیوز

پولیس وردی میں دہشت پھیلانے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

نومبر 1, 2025 admin
پولیس وردی میں دہشت پھیلانے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

پولیس وردی میں دہشت پھیلانے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

پشاور: پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کا خاتمہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں گینگ کے تمام ارکان مارے گئے۔

تحقیقات کے مطابق ہلاک ڈاکو 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کر رہے تھے اور حال ہی میں ایک ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات لوٹے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے تین کا تعلق افغانستان سے ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

موقع سے کلاشنکوف، رائفل، دو پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔