بریکنگ نیوز

شاہین اور پروٹیاز کا فیصلہ کن ٹکراؤ آج ہوگا

نومبر 1, 2025 admin
شاہین اور پروٹیاز کا فیصلہ کن ٹکراؤ آج ہوگا

شاہین اور پروٹیاز کا فیصلہ کن ٹکراؤ آج ہوگا- پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی، جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی

اب فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔