بریکنگ نیوز

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں نافذ

نومبر 1, 2025 admin
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں نافذ

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں نافذ

امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے کے لیے نئے اصول لاگو کرتے ہوئے پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب صحافی پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، جبکہ "اپر پریس روم” میں داخلہ صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں نافذ کی گئی تھیں، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کا یہ فیصلہ میڈیا رسائی سے متعلق ایک اور اہم تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔