پیٹرول،ڈیزل،مٹی کاتیل،لائیٹ ڈیزل مہنگے۔پیٹرول 2 روپے 43 پیسے،ڈیزل 3 روپے 2 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسےاور لائیٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے اضافہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 22 پیسے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گئی ہیں، جس کے بعد صارفین کو نئے ریٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات خریدنی ہوں گی۔
