دو دن میں تحریکِ عدم اعتماد داخل کریں گے:چوہدری یاسین
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آئندہ ایک یا دو دن میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کر دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔
چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ قریب آ چکا ہے، اور نئی حکومت کے قیام کے لیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے یقین دلایا ہے کہ نو ماہ تک نئی حکومت کی کارکردگی کی خود نگرانی کریں گے تاکہ عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔
