بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں

اکتوبر 31, 2025 admin
آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں

آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد پر مشاورت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تمام اراکینِ اسمبلی سمیت فریال تالپور بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ متوقع ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک کب پیش کی جائے۔

اجلاس کے دوران حکومت سازی کے عمل کو حتمی شکل دینے اور آزاد کشمیر کے ممکنہ نئے وزیراعظم کے نام پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی کے لیے متحرک ہے اور اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔