بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

اکتوبر 31, 2025 admin

وزیراعظم شہباز شریف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

چترال: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے کام کریں گی۔

دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت اور پرامن علاقہ ہے، یہاں کے عوام نے پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔  پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے، چترال کے عوام کے لیے دانش اسکول کا قیام کسی احسان کے بجائے اُن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام محبِ وطن اور باعزم ہیں، ان کی ترقی کے لیے وفاق ہر ممکن تعاون کرے گا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ میری پیشکش قبول کریں گے۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کو خوشحال اور محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔   صوبائی حکومت نیازی لاءکے تحت نہیں چل سکتی،خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے، اگر ہم متحد ہو جائیں تو کوئی چیلنج بڑا نہیں۔ شہباز شریف نے 1965 کی جنگ میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چار دن کی جنگ میں شکست فاش دی گئی، فیلڈ مارشل اور بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔