بریکنگ نیوز

پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اکتوبر 31, 2025 admin
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایبٹ آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران ترجمان پاک فوج نے قومی سلامتی، پاک افغان تعلقات، حالیہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، قوم اور افواجِ پاکستان نے اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ صوبائی حکومت نیازی لاءکے تحت نہیں چل سکتی،خواجہ آصف

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے شہداء اور غازیانِ وطن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کی اصل علامت پاک فوج ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر کھڑی رہتی ہے، اور ہم اس کے شانہ بشانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

 

اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں۔

طلبہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے قوم کے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ان کے ذہنوں سے افواجِ پاکستان اور ملکی حالات سے متعلق کئی ابہامات دور کیے۔