بریکنگ نیوز

بھارتی میڈیا کا پاکستان سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اکتوبر 31, 2025 admin
بھارتی میڈیا کا پاکستان سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا کا پاکستان سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی چینلز نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے "اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور "اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق بدستور موجود ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی واضح طور پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے بھی مؤقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف ہمیشہ سے دو ٹوک اور غیر مبہم رہا ہے۔ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا فوجی یا سفارتی تعاون زیرِ غور ہے۔

حکومتی اداروں نے بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو جھوٹ اور گمراہ کن مہم قرار دیا ہے۔