بریکنگ نیوز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

اکتوبر 31, 2025 admin
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کے باعث اسٹیڈیم میں بھرپور حاضری متوقع ہے۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جن میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی خصوصی مشقیں شامل تھیں۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں 13 جنوبی افریقہ جبکہ 12 پاکستان کے نام رہے ہیں۔ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان کے لیے واپسی کا سنہری موقع سمجھا جا رہا ہے۔